۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید مناظر حسین نقوی درگذشت آیت الله حسن زاده آملی

حوزہ/ مرحوم کی خصوصیت یہ تھی کہ جب درس و تدریس کے لئے منبر پر جاتے تھے تو اعتقادی عرفانی اور اخلاقی مباحث کو بہت آسان اور سلیس زبان میں بیان کرتے تھے جو شاگردوں کے دلنشین ہو جاتی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن ہند نے علامہ حسن زادہ آملی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم 

اِنّا لله وَ اِنّا الَيه راجِعون 

قال الله تبارک و تعالی:
يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا

خدا جسے چاہتا ہے علم اور حکمت دیتا ہے اور قابل سمجھتا ہے اور جس کو علم دیا جاتا ہے اسی کو خیر کثیر ملتا ہے   سوره بقره آیہ 269۔

بلند روح عالم، عامل، عارف و جامع معقول و منقول فلیسوف و حکیم والا مقام علامہ آیت اللہ حسن زادہ آملی آل اللہ مقامہ نے دار فانی کو وداع کہتے ہوئے دار بقا کی جانب کوچ کر گئے۔

وہ مرد الہی اور اللہ کے مخلص بندے جنہوں نے اپنی عمر با برکت پروردگار عالم کی عبادت و اطاعت کے ساتھ ساتھ تعلیم و تعلم کے ذریعہ بہترین شاگردوں کی تربیت میں صرف کر دی۔ 

اور دنیا کو ایسے نایاب شاگرد اور عارف گوہر کی شکل میں عطا کئے جو تشنگان علم کو ہمیشہ سیراب کرتے رہیں گیں اور لوگ ان شاگردوں کے ذریعہ سے علوم آل محمد سے فیضیاب ہوتے رہیں گیں۔ 

مرحوم کی خصوصیت یہ تھی کہ جب درس و تدریس کے لئے منبر پر جاتے تھے تو اعتقادی عرفانی اور اخلاقی مباحث کو بہت آسان اور سلیس زبان میں بیان کرتے تھے جو شاگردوں کے دلنشین ہو جاتی تھی۔

اور شاگردوں کو تہذیب نفس، جہاد فی سبیل اللہ، اور خدا  کی راہ میں علم و عمل و فداکاری کے لئے آمادہ کرتے تھے اور اسی کے ساتھ ساتھ آپ کی خدمات جو ناقابل فراموش ہیں جبھہ حق و باطل پر آپ حق کی نصرت کے لئے آمادہ خدمت رہتے تھے اور انقلاب اسلامی ایران کے لئے آپکی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتی ہے۔ 

ہم اس عظیم سانحہ پر علمائے اعلام مراجع عظام بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خدمت میں اراکین الجواد فاؤنڈیشن اور علماء اور دانشمندان ہندوستان کی طرف سے تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے علو درجات کے لئے بارگاہ خدا وندی میں دعا گو ہیں 

سید مناظر حسین نقوی 
جنرل سگریٹری الجواد فاؤنڈیشن ہند

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید محمد اکرم زیدی شمس IN 17:04 - 2021/10/13
    0 0
    انا لله و انا الیه راجعون افسوس کہ درمیان سے با برکت شخصیت ہجرت کرگئی جو کہ بہت بڑا نقصان ہے قوم و ملت کے لیے جسکی بھرپائ کرنا ناممکن ہے